لاہور : وزیر اعظم عمران خان کے دورہ لاہور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز کے دورہ لاہور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ وزیراعظم عمران خان نے لیگی رہنماؤں سے رابطوں پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو عمران خان کی ایک مرتبہ پھر تھپکی دیدی ۔ عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ مسلم لیگ ن کے متعدد رہنماء اور ممبران اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے سات سینئر رہنما اپنی لیڈرشپ سے بہت ناراض ہیں کچھ ملاقاتیں خفیہ کرتے ہیں کچھ سامنے آچُکے ہیں۔
وزیر اعظم نے پنجاب انتظامیہ کواحکامات جاری کیے کہ قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور ایکشن چاہیے ۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ،پنجاب حکومت کو ن لیگی سیاستدانوں کے خلاف اہم ثبوت مل چکے ہیں ۔ قانونی کارروائی مکمل کرکے بھر پور ایکشن لیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے ترقیاتی اسکیموں کے بروقت مکمل نہ ہونے، اشتہاریوں کو گرفتار نہ کرنے اور کرائم کنٹرول نہ ہونے پر وزیر اعظم نے برہمی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم کی برہمی کے بعد وزیر اعلیٰ نے آج فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح کیا۔