سندھ حکومت نے رات آٹھ بجے تک مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دے دی

09:03 PM, 26 Nov, 2020

کراچی: سندھ حکومت نے تاجروں کے سامنے آخر کار گھٹنے ٹیک دیئے اور مارکٹیں شام رات آٹھ بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی۔ اس حوالے سے اعلان سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مارکیٹ ایسوسی ایشنز، مالکان اور شہری وبا سے بچاو کے لئے جاری کردہ ایس او پیز کا خیال رکھیں گے۔ 

خیال رہے کہ عالمی وبا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر حکومت سندھ نے اس سے قبل جو ایس او پیرز جاری کیے تھے اس کے تحت بازار شام چھ بجے تک کھولے جا سکتے تھے۔ تاہم شہر قائد کی تاجر برادری نے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ کراچی کی تاجر برداری کا مطالبہ تھا کہ کاروبار شام آٹھ بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے۔ 

تاجر برادری کے مطالبے کی حمایت ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی کی جانب سے بھی گئی تھی۔ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں وزیراعظم کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہوتا جبکہ کراچی کو اسپیشل اسٹیٹس دینا ہے تو وفاقی حکومت فوری فیصلے اور یہاں پر کسی صورت میں بھی سندھ حکومت کی من مانی نہیں چلنے دی جائے گی۔ 

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کاروبار کے اوقات سے متعلق تاجروں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ ملک کے دیگر علاقوں میں کاروبای اقاوت زیادہ ہیں تو کراچی میں بھی رات آٹھ بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے۔ 

مزیدخبریں