اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گھر کیلئے بینکوں سے آسان شرائط پر قرضے لینے والوں پر کوئی اضافی مالی بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے یہ بات اپنے زیر صدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی بڑائے ہاوسنگ کے اجلاس سے خطاب کہی۔ انہوں نے کہا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ گھروں کے لئے قرض لینے کے خواہشمند شہریوں کیلئے آسانیاں اور سہولتیں پیدا کی جائیں۔ اس کے علاوہ مخلتف یوٹیلٹی سروسز کے لئے منظوریوں کے طویل مراحل کو مزید آسان بنایا جائے اور مروجہ طریقہ کار سے تعمیراتی شعبے کیلئے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ گھروں کیلئے قرض کے خواہشمند شہریوں کو آسانیاں اور سہولتیں مہیا ہوں۔ اس کے علاوہ مختلف یوٹیلیٹی سروسز کیلئے منظوریوں کے طویل مراحل کو آسان بنایا جائے۔ مروجہ طریقہ کار سے تعمیراتی شعبے کیلئے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چیئرمین ایف بی آر اور دیگر متعلقہ ادارے اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاروں کے لئے سہولیات دیں کیونکہ بیرون ملک میں رہنے والے پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔ ان کے لئے کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس اس وقت ملک میں بجلی کی کوئی کمی نہیں اور نئے کنکشنز دینے میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔ بجلی کنکشنز کے این او سیز اور منظوری کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے۔
اجلاس میں ڈاکٹر عشرت حسین، گورنر سندھ، ڈاکٹر شہباز گل اور سید ذوالفقتار بخاری شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ سرکاری عہدیدار ، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور اعلیٰ حکام وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔