تحریک انصاف کے سید امجد علی زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب

06:24 PM, 26 Nov, 2020

گلگت: تحریک انصاف کے رہنما امجد زیدی اٹھارہ ووٹ لے کر گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں اور اپوزیشن کے غلام محمد اٹھ ارکان کی حمایت حاصل کر سکے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے 4 اور اپوزیشن کا ایک ووت مسترد ہو گیا۔ 

آج گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لئے پولنگ ہوئی جس کے نیتجے میں تحریک انصاف کے امجد علی زیدی اور اپوشین کے غلام محمد میں سخت مقابلہ ہوا۔ امجد علی زیدی 18 ووٹ حاصل کیے۔ 

تحریک انصاف کے کے چار ووٹ مسترد ہوئے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار غلام محمد کا ایک ووٹ مسترد ہوا۔ 

گزشتہ روز گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں تحریک انصاف سولہ جنرل اور چھ مخصوص نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 میں سے 32 اراکین نے حلف اٹھایا۔ پیپلز پارٹی کے صدر امجد حسین دو نشستوں سے کامیاب ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے مخصوص نشستوں سمیت 5 نشستیں حاصل کی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے خواتین کی ایک مخصوص نشست سمیت تین سیٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ جی بی الیکشن کا انعقاد رواں ماہ 15 نومبر کو ہوا تھا جبکہ ایک نشست پر الیکشن بائیس نومبر کو کرایا گیا تھا۔ اس سیٹ پر بھی تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیابی ملی تھی۔ 

گلگت بلتستان الیکشن کے نتائج کو پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر جماعتوں نے مسترد کر دیا تھا۔ ان جماعتوں کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان اور وفاق کے درمیان گٹھ جوڑ کے الزامات لگائے گئے۔ تاہم چیف الیکشن کمشنر نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن جماعتوں کے پاس ایسے کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں۔ 

مزیدخبریں