"ساڈا حق ایتھے رکھ " تنخواہیں نہ ملنے پر میٹرو بس بند

05:20 PM, 26 Nov, 2020

راولپنڈی ، جڑواں شہروں میں میٹروبس بند ہوگئی ۔

روالپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سٹاف کی طرف سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کے باعث بند ہوئی ۔ جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس کے ملازمین کا کہنا ہے کہ تین ماہ سے ان کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں  جس کے باعث ان کے گھروں میں غربت نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔ 

ملازمین کے مطابق ابھی تک حکام کی طرف سے ان کو تنخواہوں کی ادائیگی بارے کسی نے رابطہ نہیں کیا ۔ واضع رہے کہ اس سے  پہلے ستمبر میں میٹرو بس سروس کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بس کو فیض آباد ٹریک پر روک دیا تھا ۔ 

مزیدخبریں