ایل او سی پر سیز فائرکی خلاف ورزیاں، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

02:15 PM, 26 Nov, 2020

ایل او سی پر سیز فائرکی خلاف ورزیاں، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر آئے روز کی جانے بین الاقوامی سیز فائر قوانین کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے بھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ تھماتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج نے بگسر سیکٹر پر 25 نومبر کو بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 33 سالہ شہری انصر شہید ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت رواں سال 2840 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔ اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے۔ رواں سال بھارتی فائرنگ سے 27 شہادتیں جبکہ 245 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کا شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ بھارتی فورسز مسلسل ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ بھارت کی اشتعال انگیزیاں خطے میں امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے توجہ نہیں ہٹا۔ بھارت اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ بھارت 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔ بھارت کا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور اقدار کے منافی ہے۔

مزیدخبریں