کراچی : گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک نجی پارٹی میں ڈانس کی ویڈیوزوائرل ہونے کے بعد بختاور بھٹوں زرداری نے ان ویڈیوز کے بارے میں اپنی وضاحت پیش کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نہ ہی میں اس ویڈیو میں ہوں اور نہ ہی میراکوئی اس سے تعلق ہے ، میرے دعوت نامے پر 27 تاریخ درج ہے ، جبکہ ویڈٰیو پر غور کریں تو ہمارے خاندان کا کوئی فرد ان ویڈٰیوز میں موجود نہیں ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سماجی رابطے کی سوشل میڈٰیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ ویڈیوز بلاول ہاؤس کی ہیں اور ان ویڈیوز میں بختاور بھٹو زرداری کی منگنی تقریبات کے دوران ان کے دوستوں نے ہلہ گلہ کیا ہے ۔ اس ڈانس ویڈیو کے بعد بختاور کو اس کی ناصرف وضاحت کرنا پڑی ہے بلکہ انہوں نے سختی سے تردید بھی کردی ہے ۔
واضح رہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی بزنس مین یونس چوہدری کے صاحبزادے محمود کے ساتھ ہوگی اور یہ تقریب کل کراچی میں ہوگی ، جس میں کئی اہم شخصیات کو دعوت نامے جاری کردیے گئے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر بختاور بھٹو کا کارڈ بھی خاص توجہ کا باعث بنا ہوا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس تقریب میں شرکت کرنے والی اہم ترین شخصیات کو عالمی وبا کا ٹیسٹ کروانے اور اس کی نیگٹو رپورٹ ای میل کرنے کے لیے بھی کہا گیا ہے ۔