بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، معصوم شہری شہید

 Pakistan,Civilian martyred,unprovoked,Indian Army firing,LOC
کیپشن: فائل فوٹو

راولپنڈی: بھارت کی بزدل فوج نے ایل او سی پر ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں۔ ایک 33 سالہ شہری شہید ہو گیا ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن کے باغسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 33 سالہ شہری انصر شہید ہو گیا۔ شہری انصر موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے اسے شہید کر دیا جبکہ شہید ہونے والا شخص تین بچیوں کا باپ تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کا روایتی دشمن بھارت نے گزشتہ دنوں بھی اشتعاک انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل او سی پر کھوٹی رٹہ سیکٹر پر جگجوٹ گاوں میں شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا تھا جس سے گیارہ شہری زخمی ہو گئے تھے۔ زخمی ہونے والوں میں چھ خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں۔ بزدل بھارتی فوج نے شادی کی تقریب کو بھاری مارٹر اور راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ 

اس واقعے کے بعد پاکستان نے ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق بھارت نے بائیس نومبر کو ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے گیارہ شہری زخمی ہوئے۔ بھارتی افواج نے کھوئی رٹہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کیں۔ بھارتی فوج مسلسل بھاری ہتھیاروں اور توپ خانے سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔