وزیراعظم عمران خان سے نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیما کی ملاقات

11:56 PM, 26 Nov, 2019

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیما کی ملاقات , وزیراعظم نے انہیں فلاحی کاموں سمیت احساس پروگرام کے متعلق بتایا اور کہا کہ احساس پروگرام کے تحت خواتین اور نوجوانوں کی مالی معاونت کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ، ملکہ نیدرلینڈ نے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے ترقی کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ان کے ترقی کے لئے مالی معاونت کے عزم کو سراہا اور کہا ملکہ نیدرلینڈ کے دورہ پاکستان سے حکومت کی ترقی کےلئے مالی معاونت کی کوششوں کو مدد ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے ملکہ نیدرلینڈ کو فلاحی کاموں سمیت احساس پروگرام سے متعلق بتایا اور کہا کہ احساس پروگرام کے تحت خواتین اور نوجوانوں کی مالی معاونت کی جا رہی ہے۔ احساس پروگرام کا مقصد غربت کا خاتمہ، خواتین کی مالی خود مختاری اور معاشی ترقی ہے۔

ملکہ نیدرلینڈ نے غربت کے خاتمہ اور مالی تعاون سے متعلق پاکستانی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو جاری رکھنے کےعزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ غربت کے خاتمہ اور معاشی ترقی کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔ 

مزیدخبریں