زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 دسمبر تک توسیع

زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 دسمبر تک توسیع
کیپشن: عدالت نے ملزمان کو ضمنی ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 دسمبر تک توسیع کر دی۔احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے جعلی بنک اکاؤنٹس، میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس پر سماعت کی۔ آصف علی زرداری کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا جبکہ فریال تالپور کو اڈیالہ جیل سے پیش کیا گیا۔

نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا جس کے 65 والیم ہیں اور ابھی اسکروٹنی کے مرحلے میں ہے اور ملزمان کی تعداد وہی ہے اور مزید شواہد شامل کئے گئے ہیں۔

عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو ضمنی ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔