ڈی آئی خان، کوچ اور ٹرک میں تصادم، 9 مسافر جاں بحق

09:47 AM, 26 Nov, 2019

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر کوچ اور ٹرک کے تصادم میں 9 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تحصیل پروآ کی حدود میں علاقہ کہیری کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 9مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی میتیں پروآ تحصیل اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور عالم کے مطابق حادثے کے 15 زخمی ڈی ایچ کیو، سی ایم ایچ اور ٹی ایچ کیو پروآ میں زیرعلاج ہیں۔

مزیدخبریں