عمران خان کو ق لیگ کی حکومت سے بھی بہتر ماحول ملا ہے، چوہدری نثار علی خان

10:47 PM, 26 Nov, 2018

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو بیٹنگ وکٹ ملی ہے جس میں نہ پیس ہے اور نہ وہ اسپن لے رہی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو  دیتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ایسی بیٹنگ وکٹ ملی جہاں انہیں صرف سیدھا کھیلنا ہے، لیکن وہ پہلے سیدھا کھیلیں تو سہی، اچھی ٹیم میدان میں اتاریں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان کو ق لیگ کی حکومت سے بھی بہتر ماحول ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب بلا تفریق ہونا چاہیے، یہ کوئی احتساب نہیں کہ اپوزیشن کو رگڑا دے دیا جائے لیکن حکومت کے ساتھ شامل لوگوں کو کوئی پوچھنے والا نہ ہو۔
 

مزیدخبریں