کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ چینی قونصلیٹ حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر میں جلسے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس ضمن میں تفتیش جاری ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام صوبے آئین کے دائرے میں رہ کر کام کریں گےتوبہترہوگا، آئین کی ناسمجھی سے مسئلے بڑھ رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ پانی اور این ایف سی کا مسئلہ بھی آئین کے تحت حل ہوگا، اس کا کوئی اور حل نہیں۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملز بند ہونے سے گنے کے کاشت کاروں کو مشکلات ہوئی ہیں، گنے کے نرخ سے متعلق جلد پیش رفت نظر آئے گی۔
انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بتاچکی ہے کہ حکومتی پروگریس زیرو ہے، چیف جسٹس نےکہا کہ سندھ کے اسکول دیگر صوبوں سے بہت ہیں۔