دبئی: سوشل میڈیا پر کرکٹرز بھی اپنے بارے میں دیئے گئے ریمارکس پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
دبئی ٹیسٹ میں بابر اعظم کی جانب سے سنچری بنانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنماعندلیب عباس کی بیٹی اور ٹی وی اینکر زینب عباس نے بابر اعظم کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا بیٹا قرار دیا جس پر بابر اعظم نے خاتوں کو شٹ اپ کال دے دی۔
زینب عباس نے بابر اعظم کی سنچری پر انہیں 'معنی خیز انداز' میں مبارکباد کی ٹوئٹ کی جو بابر اعظم کو پسند نہ آئی اور انہوں نے زینب عباس کو سخت جواب دیا۔
زینب عباس اور بابر اعظم کے درمیان اس نوک جھوک کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا نام ٹرینڈ ہونے لگا اور شائقین کرکٹ نے بھی اس پر تبصرے شروع کردیے۔
زینب عباس نے اپنی ٹوئٹ میں بابر کو سنچری بنانے پر شاباشی دی اور لکھا کہ ''مجھے بڑا اچھا لگا جب باقی کھلاڑی کوچ مکی آرتھرکو ان کے 'بیٹے' کی سنچری پر مبارک باد دے رہے تھے''۔