راولپنڈی:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سکھوں کی ساری عبادت گاہیں پاکستان میں ہیں،ان کو لیز پر بھی جگہ دینے کو تیار ہیں اور کوشش کروں گا کرتارپور ریلوے سٹیشن کیلئے پیسے منظور کروالوں۔وزیرریلوے شیخ رشید نے سکھ یاتریوں کو حسن ابدال سے رخصت کیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہا یک ارب روپے سکھ یاتریوں کی عبادت گاہوں پر لگائیں گے اورسکھ برادری کی جو شکایات اور مشکلات ہیں ان کو ختم کریں گے،کشمیر میں بہت ظلم ہو رہا ہے۔
ریلوے کی زمین پر تجاوزات کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ دس ہزار گھر اور ایک سو ساٹھ ایکڑ زمین کو واگزار کرایا جائے گاجبکہ ریلوے ٹریک کے اطراف تمام سکولوں کی کراسنگ بند کر یں گے،کراچی سے راولپنڈی تک نیا ڈبل ٹریک ڈالنے جا رہے ہیں ۔
شیخ رشید نے پرنسپل سے شکوہ بھی کر ڈالا تقریر میں سب کچھ بتایا ، پرنسپل صاحب کو سب مشکلات یاد تھیں مگر یہ نہیں یاد رہا کہ یہ کالج شیخ رشید نے بنایا اور کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ کرکے ہی ٹریک کلیئرکرایا جا سکتا ہے۔