شردھا کپور کا ’کافی ود کرن‘ میں شرکت سے انکار

12:15 PM, 26 Nov, 2018

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے کرن جوہر کے مقبول ترین شو ’کافی ود کرن‘ کا مہمان بننے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ شردھا کی کرن کے شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ شو کا فارمیٹ ہے جہاں لوگوں سے ان کے پیشے کے بجائے ذاتی سوالات کیے جاتے ہیں اور اسی بات کے پیش نظر انہوں نے خود کرن سے مودبانہ طور پر کہا کہ وہ کسی بھی شو میں ذاتی زندگی پر بات چیت کرنے کے عمل کو مناسب نہیں سمجھتیں اس لیے وہ شو میں شرکت کرنے کے بجائے دور رہنا ہی بہتر سمجھیں گی۔

شردھا کپور کے انکار کی وجہ فرحان اختر بھی ہیں کیوں کہ کچھ ماہ قبل فرحان اختر اور شردھا کپور کے درمیان کافی قربتیں بھی دیکھنے میں آئیں تھیں۔ بعدازاں دونوں کے درمیان طویل عرصے جاری رہنے والی محبت اچانک دوری کی شکل اختیار کر گئی تھی۔

دوسری جانب شردھا کپور نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے بعد میں شوٹنگ مکمل کرکے واپس آئی ہوں اور میں اس بات پر آپ سب کا شکر ادا کرنا چاہتی ہوں کہ ڈینگی سے مکمل نجات تک میرے والدین کی ہمت اور آپ سب کی دعائیں میرے ساتھ رہیں-

مزیدخبریں