اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر فلسطینی گورنر کو گرفتار کر لیا

12:08 PM, 26 Nov, 2018

یروشلم: اسرائیلی پولیس نے فلسطینی انتظامیہ کے گورنر یروشلم کو زمین کی فروخت کے حوالے سے کئی ماہ سے جاری تحقیقات کے بعد دوسری مرتبہ حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ترجمان مکی روزین فیلڈ نے تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے ایک بیان میں بتایا کہ عدنان غیث کو رات گئے مشرقی یروشلم سے گرفتار کیا گیا۔

یروشلم کے عدالتی مجسٹریٹ نے ان کے ریمانڈ میں جمعرات تک کی توسیع کر دی۔ جج چاوی ٹوکر کے سامنے خفیہ شواہد پیش کیے گئے اور ان کا کہنا تھا کہ ان کی گرفتاری کی وجہ فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ غیر قانونی شراکت داری ہے جسے اسرائیل کی جانب سے اوسلو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ عدنان غیث مشرقی یروشلم کے قریبی علاقے سلوان کے رہائشی ہیں جنہیں ستمبر میں گورنر تعینات کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے انہیں متعدد مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں