اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ پاک یونیورسٹی آف میڈیا سائنسز کا منصوبہ تیار ہو گیا اور پاک یونیورسٹی آف میڈیاسائنسزکامنصوبہ پہلے 100 روزمیں مکمل کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا انڈسٹری کیلئے حکومت کی طرف سے اہم سنگ میل ہو گا۔
Alhamdolillah Pak University of media sciences project is ready in first 100 days of PTI Govt ,this ll be our biggest contribution to Pak media industry pic.twitter.com/NVPelTkqkP
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 26, 2018
گزشتہ ہفتے جمعرات کو قومی سلامتی و تعمیر اور ذرائع ابلاغ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اپنے میڈیا کا مقابلہ ترقی یافتہ ممالک سے کر رہے ہیں اور میڈیا کو سب سے بڑا خطرہ میڈیا اونر کے بزنس ماڈل سے ہے۔ ملک کی معاشی صورتحال سب کے سامنے ہے اور نجی میڈیا کو اپنے بزنس ماڈل بنانے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا فیس بک اور گوگل دنیا کی دو بڑی ٹیکنالوجیز ہیں اورانٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی سپیڈ کے باعث 10 سال بعد میڈیا کی شکل مختلف ہو گی ہمیں انٹرنیشنل ریگولیشنز کی طرف جانا ہے اور سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کے لئے عالمی اداروں سے بات کر رہے ہیں۔