ایک شخص کی خاطر پورے ملک کو مفلوج کر دیا گیا : شاہ محمود قریشی

ایک شخص کی خاطر پورے ملک کو مفلوج کر دیا گیا : شاہ محمود قریشی


ملتان:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے دھرنے کے معاملے پربہت بڑی حماقت کی،ایک شخص کی خاطرپورے ملک کومفلوج کردیاگیا، حکومت کارویہ نظام اورجمہوریت کیلئے خطرہ بن چکاہے۔ نیب کیسز سے توجہ ہٹانے کے لیے حکومت نے معاملے کو طول دیا۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات چھوڑکرطاقت کااستعمال کیا۔جو بڑی حماقت ہے۔حکومت نے فیض آبادخالی کراتے پوراملک بندکرادیاجس سے پورے ملک میں تیل کی سپلائی بھی بندہوگئی۔انہوں نے کہا حکومت اناکامسئلہ بنانے کے بجائے بہترحکمت عملی اپنائے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ موجودہ پیچیدہ صورت حال کی ذمہ دار حکومت ہے جس نے کی غلطی ہے ،طے شدہ معاملے کو چھیڑنے کی ضرورت کیا تھی۔حکومت کارویہ نظام اورجمہوریت کیلئے خطرہ بن چکاہے۔دراصل نیب کیسز سے توجہ ہٹانے کے لیے حکومت نے معاملے کو طول دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدگی سے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھاتی لیکن حکومت نے تاخیری حربوں سے معاملات کو بگاڑا۔اسلام آباد کھلواتے کھلواتے پورا ملک بند کرانا کون سی عقل مندی ہے۔