جمہوریت کو خطرہ ہوتا تو ہم سب سے پہلے سامنے آتے : اعتزاز احسن

جمہوریت کو خطرہ ہوتا تو ہم سب سے پہلے سامنے آتے : اعتزاز احسن


لاہور: پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو نہیں صرف (ن) لیگ کو ہی خطرہ ہے ‘ اگرپاکستان پیپلزپارٹی کو کسی بھی وقت محسوس ہوا کہ ملک میں جمہوریت خطرے میں ہے توہم جمہوریت کی خود حفاظت کریں گے۔


میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف اپنی ذاتی غلطیوں اور کر پشن کی وجہ سے وجہ نااہل اور کمزور ہو ئے ہیں پیپلزپارٹی نواز شریف کو مضبوط بنانے کیلئے آگے نہیں آئیگی ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی اپنی الگ جدوجہد ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت کیخلاف کوئی سازش قبول نہیں کریگی۔


انہوں نے کہا کہ تمام تر حالات کے باوجود پیپلزپارٹی ملک میں بر وقت انتخابات ہی چاہتی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں عوام کے پاس موقعہ ہوگا کہ وہ ووٹ کی طاقت سے کرپٹ حکمرانوں کی سیاست کا صفایا کر دیں۔