بلال یٰسین کے گھر پر مظاہرین کا حملہ ٗ توڑ پھوڑ

بلال یٰسین کے گھر پر مظاہرین کا حملہ ٗ توڑ پھوڑ


لاہور : صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین کے گھر موہنی روڈ پر مظاہرین کا حملہ ٗ پولیس کی بھاری نفری تعینات ٗ بلال یٰسین کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا


تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین کے گھر موہنی پر مشتعل مظاہرین نے حملہ کر دیا ہے ٗ ان کے گھر پر پتھرائو کیا گیا جس سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ظاہرین اس دوران ختم نبوت ﷺ اور اللہ اکبر کے نعرے بلند کر رہے تھے


پولیس کی بھاری نفری تعینات ہونے کے باوجود مظاہرین کے حملے میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ٗ بعد ازاں پولیس نے بلال یٰسین کو ان کے گھر سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا