فیض آباد دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے : آرمی چیف

فیض آباد دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے : آرمی چیف

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر فیض آباد دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیدیا


ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت اجلاس میں مظاہرین سے ایک بار پھر مذاکرات پر اتفاق کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ٗ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ٗ وزیر داخلہ احسن اقبال ٗ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شرکت کی ۔ وزیر اعظم ہائوس میں ہونے والا یہ اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے ۔


اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ طاقت کا استعمال کم سے کم کیا جائے تاکہ مظاہرین کی طرف سے کوئی جانی و مالی نقصان اور فورسز کو بھی نقصان نہ ہو۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر جو جانی و مالی نقصان اب تک ہوا ہے اس پر بریفنگ دی۔ ان کا یہ کہنا تھا کہ حکومت نے عدالتی حکم کے بعد کارروائی کی ہے اور کئی دفعہ معاملہ مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن مظاہرین کوئی بات ماننے پر تیار نہیں تھے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ عوام پاک فوج سے محبت کرتے ہیں ہم ان کیخلاف کارروائی کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں ؟  اس معاملے کے جو بھی ذمہ دار ہیں ان کا تعین کر کے سزا دی جائے اور معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے