واسنگٹن:سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے امریکی تاریخ کے سب سے زیادہ عرصے تک زندہ رہنے والے صدر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
جارج ایچ ڈبلیو بش 12 جون 1924 میں پیدا ہوئے اور اب ان کی عمر 93 سال 166 دن ہوگئی ہے ، جس کے بعد بش سینئر نے ایک اور سابق امریکی صدرگیرالڈ فورڈکا ریکارڈ توڑ دیا ہےجو93 سال 165دن زندہ رہ کر 2006 میں انتقال کرگئے تھے۔