چودھری نثار اسلام آباد میں ہیں، انکو بکتربند گاڑی میں لےجائے جانے کی خبر جھوٹی ہے ‘ ترجمان

04:09 PM, 26 Nov, 2017

چوہدری نثار کو بکتر بند گاڑی میں کہاں لے جائے گا اندر کی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے میڈیا کے بعض حلقوں اور خصوصا ًسوشل میڈیا پر چوہدری نثار علی خان کے گھر پر مظاہرین کے حملے اور انکو بکتربند گاڑی میں محفوظ مقام تک منتقل کیے جانے کی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے سے آمدورفت میں درپیش مسائل کے باعث چوہدری نثار علی خان اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں۔

لہذا انکو بکتر بند گاڑی میں لے جائے جانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ترجمان نے کہا گذشتہ روز بعض شرپسند عناصر کی جانب سے انکے گھر پر دھاوا بولنے کی کوشش کی گئی جس سے مرکزی دروازے اور گھر کی دیوار کو نقصان پہنچا تاہم ان کے گھر پر سیکیورٹی پر مامور جوانوں نے فرض شناسی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرپسندوں کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

چوہدری نثار علی خان کی خیرو عافیت دریافت کرنے کے لیے موصول شدہ کالز پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے تمام خیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں