ملکی صورت حال پر "نیو نیوز " کی تازہ ترین لائیو نشریات دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں:-
https://www.neonetwork.pk/live-tv
سرائے عالمگیر: دھرنے آپریشن کے خلاف اور دھرنے والوں سے اظہار یک جہتی کے لیے سرائے عالمگیر میں جمع مظاہرین نے دھرنے کوختم کروانے والی مذکراتی ٹیم پر حملہ کر کے دو افراد کو شدید زخمی کر دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مذکراتی ٹیم میں پولیس افران شامل تھے۔ مظاہرین نے حملہ کرکے ایک پولیس انسپکٹر کا سر پھاڑ دیا عینی شاہدین کا کہناہے کہ مشتعل مظاہرین نے انسپکٹر حاجی صغیر بھدر پر ڈنڈے برسا دئیے ایسی صورت حال میں انسپکٹر حاجی صغیر موٹر سائیکل پر بیٹھ کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ۔
جبکہ مشتعل مظاہرین نے انسپکٹر حاجی صغیر کا پیچھا کیا اور تعاقب کرتے ہوئے ڈنڈے اور پتھر بھی پھینکے۔ تاہم حاجی صغیر جان بچا کر مشتعل مظاہرین سے بچ کر نکلنے میں کامیاب ہو گیا ،