لاہور:تحریک لبیک کی جانب سے دھرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں لاہور کے شہریوں کو نقل وحرکت میں خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے تاہم لاہور پولیس ذرائع نےلاہور میں ایمرجنسی نقل و حرکت کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے اور اس بارے میں اہم ترین ہدایات بھی جاری کر دی ہیں ۔
ٹریفک پولیس نے مندرجہ ذیل ٹریفک پلان جاری کیاہے ،۔۔۔۔
۔داروغہ والہ چوک و کرول گھاٹی بند، شہری ہربنس پورہ انٹرچینج کے ذریعے کینال روڈ استعمال کریں۔
۔لاہور سے رائیونڈ و ملتان جانے والے کینال روڈ سے کریم بلاک سگنل ، ٹھوکر سے براستہ رائیونڈ روڈ راستہ استعمال کریں
۔ قصور سے لاہور آنے والے براستہ سٹیل باغ قصور، بی آر بی نہر ، اور روہی نالہ سے بیدیاں روڈ اور گجومتہ پہنچ سکتے ہیں
۔ شاہدرہ چوک و کالا خطائی روڈ بند، شہری پرانا راوی پل استعمال کرتے ہوئے بند روڈ پر جا سکتے ہیں
۔فیصل چوک اور مال روڈ بند، شہری ریگل چوک اور آواری چوک استعمال کریں
۔ ٹریفک کے لئے متبادل روٹ پلان
۔شہری السعید چوک سے شہر میں داخل ہو سکتے ہیں
۔ ٹریفک کے لئے کھلی سڑکیں ، ضلع کچہری سے سگیاں ، السعید چوک
۔ٹریفک کے لئے کھلی سڑکیں ، ملتان روڈ (چوبرجی تاٹھوکر)، آؤٹ فال روڈ
۔ ٹریفک کے لئے کھلی سڑکیں، کینال روڈ (ہربنس پورہ تا جناح اسپتال)
۔ٹریفک کے لئے کھلی سڑکیں، جیل روڈ ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ(قرطبہ چوک تا قینچی فلائی اوور)
۔ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لئے ٹریفک پلان جاری