کشیدہ صورتحال ، ارکان اسمبلی کو غیر ضروری نقل و حرکت سے روک دیا گیا

01:45 PM, 26 Nov, 2017

اسلام آباد: مذہبی جماعت کی طرف سے پرتشدد مظاہروں کے باعث ارکان اسمبلی کو غیر ضروری نقل و حرکت سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مذہبی جماعت کے مظاہروں سے صورتحال کشیدہ ہونے سے ارکان اسمبلی کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی کا بھی خصوصی انتظام کریں۔

یادرہے کہ گزشتہ روز ہونیوالے ہنگاموں کے دوران لیگی رہنما جاوید لطیف کا سر پھوڑ دیاگیا جبکہ چوہدری نثار اور زاہد حامد کے گھروں پر بھی حملے کیے گئے ، موجودہ احتجاج کی لہر کے دوران لیگی رہنماوٗں کی جان کو زیادہ خطرات لاحق ہیں۔

مزیدخبریں