جارجیا کے ہوسٹل میں آتشزدگی، 11 افراد ہلاک

جارجیا کے ہوسٹل میں آتشزدگی، 11 افراد ہلاک

صبح سویرے افسوسناک خبر ہاسٹل میں خوفنا ک آتشزدگی سے ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

جارجیا میں ایک ہوسٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جارجیا میں ایک ہوسٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں11افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 20شدید زخمی ہوگئے.

مقامی حکام کاکہناہے کہ ملک کے اس دوسرے بڑے شہر میں پیش آنے والے اس واقعے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں10 افراد کا تعلق جارجیا سے تھا ۔تاہم آتش زدگی کے بعد دیگر 20 متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دوسری جانب جارجیا کے وزیراعظم جیورجی کویریکاشیویلی نے دارالحکومت تبلیسی میں کہا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔