وزیر اعلیٰ کی نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو مبارکباد

11:07 PM, 26 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آرمی چیف کے عہدے پر تعیناتی پر جنرل قمرجاوید باجوہ کو مبارکباددی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے عہدے پرتعیناتی پر جنرل زبیر محمود حیات کو بھی مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دنیا کی بہترین فوج کے سپہ سالار مقرر ہونے کا اعزاز حاصل ہو ا ہے اورقوم کو اپنی بہادر افواج پر ناز ہے ۔

مزیدخبریں