بنگلا دیش کو آبدوز دینے کا چینی اعلان، بھارتی حکومت کی نیندیں حرام

ین کی جانب سے بنگلہ دیش کو دو آبدوزیں دینے کی خبر نے پاک چین تعلقات سے پریشان بھارت کی نیندیں حرام کر دی ہیں

10:47 PM, 26 Nov, 2016

چین کی جانب سے بنگلہ دیش کو دو آبدوزیں دینے کی خبر نے پاک چین تعلقات سے پریشان بھارت کی نیندیں حرام کر دی ہیں، بھارتی نیول حکام کا کہنا ہے کہ چین کا یہ اقدام خلیج بنگال میں چینی فوج کے موجود رہنے کی کوشش ہے۔خبرایجنسی کے مطابق بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر تینوں مسلح افواج کے نائب سربراہان کے ہمراہ بظاہر بنگلا دیش کی آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے جائیںگے لیکن یہ دورہ چین اور بنگلا دیش کے بڑھتے تعلقات پر بھارتی تشویش کا مظہر ہے۔

اکتوبر کے دورے میں چینی صدر نے بنگلا دیش کے لیے چوبیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد بنگلا دیش کو اگلے سال کے شروع میں دو چینی آبدوزیں ملنے کی خبر نے بھارت کی نیندیں اڑادیں۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کو آبدوزیں بیچنے کے بعد چین نہ صرف یہ کہ بنگلا دیش کو آبدوز مرمت کرنے اور چلانے کی تربیت دے گا بلکہ خلیج بنگال میں بھی چین موجود رہے گا اور معلومات بھی اکٹھی کرے گا۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس تناظرمیں بھارت بنگلا دیش سے اپنے تعلقات مزید بہتر کرنے کی کوشش کرے گا۔

مزیدخبریں