جنرل قمرجاوید باجوہ قابل فخر سپہ سالار ثابت ہوں گے، شاہ محمود قریشی

09:42 PM, 26 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

کراچی: پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ قابل فخر سپہ سالار ثابت ہوں گے، نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد جنرل باجوہ کیلئے چیلنج ہوگا۔

اپنے ردعمل میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ اورجنرل زبیرکو مبارکباد پیش کرتاہوں، دونوں جنرلز کو بہت اہم ذمہ داریاں ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے باعث تشویش کی لہرپائی جاتی ہے،سی پیک گیم چینجرہے،اس میں بھی بہت سے چیلنجز ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال بھی خاصی تشویشناک ہے، بھارت افغانستان کی سرزمین استعمال کررہا ہے، جنرل باجوہ کوان سب چیلنجزکاسامناکرناپڑیگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ضرب عضب جاری ہے جس میں بہت کامیابیاں ملیں، جنرل قمرجاوید باجوہ قابل فخر سپہ سالار ثابت ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے اچھی مثال قائم کی ہے، نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد جنرل باجوہ کیلئے چیلنج ہوگا
#/S

مزیدخبریں