جنرل قمرجاوید باجوہ  پاکستان کا دفاع مضبوط تر بنائیں گے: پرویز مشرف

09:31 PM, 26 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئر مین جنرل(ر) پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے جنرل قمرجاوید باجوہ کو چیف آف آرمی سٹاف اور جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک مشترکہ بیان میں اے پی ایم ایل کے راہنماؤں نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں اعلیٰ افسران اپنی بہترین پیشہ وارانہ مہارت کوبروئے کار لاتے ہوئے افواج پاکستان کو مزید بلندیوں سے روشناس کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ اپنے پیش روجنرل راحیل شریف کی پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اپنی زبردست قیادت میں پاکستان کا دفاع مضبوط تر بنائیں گے۔

مزیدخبریں