فرانسیسی اسپائیڈر مین 38منزلہ عمارت پر چڑھ گیا

فرانسیسی اسپائیڈر مین بغیر حفاظتی اقدامات کے بارسلونا کی 38منزلہ بلند و بالا عمارتTorre Agbar پر چڑھ گیا۔

07:32 PM, 26 Nov, 2016

فرانسیسی اسپائیڈر مین بغیر حفاظتی اقدامات کے بارسلونا کی 38منزلہ بلند و بالا عمارتTorre Agbar پر چڑھ گیا۔128میٹر اونچی اس بلڈنگ پرچڑھنے کا یہ انوکھا طریقہ ذرا سی غلطی پر جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا تھا، لیکن مہارت اور کچھ کرنے کی لگن نے اسے بالاآخر کامیاب کر دیا۔اس خطروں کے کھلاڑی کے اس شاندار اسٹنٹ کو دیکھ کر شائقین محظوظ ہوئے بنا نہ رہ سکے اور خوب داد دی۔ 54 سالہ فرانسیسی ایلن رابرٹ اب تک دنیا بھرمیں100سے زائد بلند و بالا عمارتیں سر کر چکا ہے۔

مزیدخبریں