نوازشریف کو سب سےزیادہ آرمی چیفس مقررکرنےکااعزازحاصل

07:27 PM, 26 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نوازشریف کو سب سے زیادہ آرمی چیف مقرر کرنے والے وزیراعظم کا اعزاز بھی حاصل ہے۔وزیراعظم نوازشریف اس سےپہلے چار مرتبہ چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری کرچکے ہیں۔
نواز شریف نے کبھی بھی سینئر موسٹ جنرل کو آرمی چیف نہیں بنایا۔سب سے پہلے انہوں نے سنیارٹی میں چوتھے نمبر کے جنرل آصف نواز کا بطور آرمی چیف چناو کیا۔ان کے انتقال کے بعد جنرل وحید کاکڑ کو آرمی چیف بنایا، جو سنیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پر تھے۔
1998ء میں نوازشریف نے سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر موجود جنرل پرویز مشرف کو پاک فوج کا سپہ سالار مقرر کیا۔2013ء میں وزیراعظم نوازشریف نے ایک بار پھر اپنے اختیارات کا استعمال کیا ۔اور سنیارٹی لسٹ میں موجود جنرل راحیل شریف کو پاک فوج کی قیادت سونپی۔

مزیدخبریں