لاہور: نئے آرمی چیف کا اعلان ہوتے ہی قمر جاوید باجوہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے، لکھنے والوں کا کہنا تھاکہ دعا ہے کہ اللہ تعالی انکو اس اہم ذمہ داری میں کامیاب کرے۔
آج کی دنیا ہے سوشل میڈیا کی دنیا، اسی لیے نئے سپہ سالار کا اعلان ہوتے ہی قمر جاوید باجوہٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ ٹوئٹر پر اکثر لوگ انہیں مبارک آباد دیتے رہے، بہت سے لوگوں نے نئے آرمی چیف سے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
پاکستانی انہیں ملک کے لیے بہترین آرمی چیف کے طور پر دیکھنے کی امید کرتے ہیں،اکثر لوگ انہیں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں آگے بڑھنے کے لیے کہتے رہے۔
بھارتی میڈیا نے بھی نئے پاکستانی آرمی چیف کی خبر کو بریکنگ نیوز کے طور دکھایا، بھارتی میڈیا بھی مسلسل نئے پاکستانی آرمی چیف کی خبریں چلا تا رہا۔