لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل کیٹیور ویک 2016ءکا آغاز

ملک کے مایہ ناز ڈیزائنرز کی جانب سے جدید عروسی رجحانات کو عوام کے سامنے پیش کیا گیا

لاہور: پاکستان کی سب سے بڑی سمارٹ فون کمپنی کے اشتراک سے پاکستان کے سب سے بڑے برائیڈل فیشن ویک ”سٹائل بائی سوئیٹ ٹچ“ کے تیرہویں ایڈیشن کا لاہور میں ہنگامہ خیز آغاز ہوگیا جس میں ملک کے مایہ ناز ڈیزائنرز کی جانب سے جدید عروسی رجحانات کو عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس سال اس پرتکلف عروسی تقریب کی اسٹائلنگ معروف کاسمیٹک کمپنی سوئیٹ ٹچ لندن کی ذمہ داری ہے جبکہ کیو ایچ بی سی ڈبلیو کی کوریوگرافی جانی مانی ونیزے احمد علی سرانجام دے رہی ہیں۔

کیو ایچ بی سی ڈبلیو کے پہلے دن کی تقریب کے پہلے شو کا آغاز مہدی کے کلاسیکل انتخاب کےساتھ ہوا جس کا عنوان ”رائل کورٹ یارڈ“تھا۔ پہلے شو کا آخری انتخاب پیش کرنے والی تھیں زونیا انوار، جنہوں نے حاضرین کے سامنے ”دیار نور“کے عنوان سے اپنا انتہائی بہترین انتخاب پیش کیا۔

کیو ایچ بی سی ڈبلیو کی شہرت کی ایک وجہ وہ شو اسٹاپرز ہیں جنہیں زیب تن کرکے مشہور و معروف شخصیات رن وے کی رونق میں اضافہ کرتی ہیں۔حسب روایت اس سال بھی پہلے دن ہی درخشاں ستاروں کی لائن ایستادہ تھی۔ فلم اسٹار ریشم نے ہیم‘ ز کلیکشن کے شواسٹاپر کے ذریعے ریمپ کی رونق بڑھائی تو عمران عباس نے فاس ڈیزائن اسٹوڈیو کے شو اسٹاپر کے ذریعے حاضرین کے دل جیت لئے۔سوچ بینڈ کی جانب سے ایم این آر ڈیزائن اسٹوڈیو کیلئے پرفارمنس پیش کی گئی جس میں ہر دلعزیز مروہ حسین کے گلیمر نے چار چاند لگادیئے ۔

رقاص استاد وہاب شاہ نے اس عروسی منظر میں اپنی بے داغ ‘ خصوصی کیوموبائل پرفارمنس کے ذریعے ایک نیا رنگ بھردیا ۔خوبصورت ایمان علی اور مدھر علی سیٹھی نے آئی وی وائی کیٹیور کے شازیہ اور سحر کے شواسٹاپرکو رونق بخشی ۔ شام کا اختتام عائشہ عمران کے شواسٹاپر کے ذریعے ہوا جسے پہننے والی تھیں مومل شیخ

مصنف کے بارے میں