ماہرہ خان بھی اپنی بالی و وڈ فلم 'رئیس' کی پروموشنز کا حصہ نہیں بن پائیں گی

فلم 'رئیس' کی پروموشنز میں شاہ رخ اور نوازالدین صدیقی نظر آئیں گے

05:07 PM, 26 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی : پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث فواد خان کی طرح اب ماہرہ خان بھی اپنی بولی وڈ فلم 'رئیس' کی پروموشنز کا حصہ نہیں بن پائیں گی۔ فلم 'رئیس' کی پروموشنز میں شاہ رخ اور نوازالدین صدیقی نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ فواد خان بھی فلم 'اے دل ہے مشکل' کی تشہیر کا حصہ نہیں بن پائے تھے اور اب ماہرہ خان بھی اپنی ڈیبیو فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت نہیں کر پائیں گی۔

فلم 'رئیس' کا پہلا ٹریلر جلد ریلیز کیا جائے گا، جس کی تشہیر کے لیے شاہ رخ خان اور نوازالدین صدیقی ہندوستان کے 9 شہروں کا دورہ کریں گے۔یہ ٹریلر ہندوستان کی 3 ہزار 500 اسکرینز پر بھی نشر ہوگا، رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان دیگر شہروں میں اپنے مداحوں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات کریں گے۔اس حوالے سے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ 'ہم ہزاروں کی تعداد میں لوگوں سے ملاقات اور بات چیت کریں گے اور میں بہت ہی پرجوش ہوں'۔فلم 'رئیس' گجرات کے ایک گینگسٹر کی کہانی ہے جو منشات کا کاروبار کرتا ہے، شاہ رخ اس گینگسٹر کا مرکزی کردار کریں گے، جبکہ ماہرہ خان ان کی اہلیہ اور نوازالدین صدیقی پولیس اہلکار کے کردار میں نظر آئیں گے۔ماہرہ خان کی ڈیبیو فلم 'رئیس' اگلے سال 26 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں