سوناکشی سنہا نے فربہ جسم کو دبلا پتلا کر کے سب کو دنگ کر دیا

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ اداکارائیں ہمیشہ بہترین نظر آنے کے لئے دباؤ میں رہتی ہیں۔

04:15 PM, 26 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک
سوناکشی سنہا نے فربہ جسم کو دبلا پتلا کر کے سب کو دنگ کر دیا
سوناکشی سنہا نے فربہ جسم کو دبلا پتلا کر کے سب کو دنگ کر دیا

ممبئی: اداکارائیں نہ صرف آن اسکرین خوبصورت نظرآنے کی خواہشمند ہوتی ہیں بلکہ وہ آف اسکرین بھی دلکش نظرآنے کی کوشش میں لگی رہتی ہیں چاہے وہ کسی ایوارڈ کی تقریب میں شریک ہوں یا پھر کسی دوسری تقریب میں جائیں وہ دوسری اداکاراؤں سے زیادہ جاذب نظر آنا چاہتی ہیں اور اسی حوالے سے بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ اداکارائیں ہمیشہ بہترین نظر آنے کے لئے دباؤ میں رہتی ہیں۔

  بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے فربہ جسم کو دبلا پتلا کر کے سب کو دنگ کر دیا ہے اور ان کے نئے روپ نے مداحوں کو حیرانی میں مبتلا کر دیا ہے کہ آخر انہوں نے اتنا وزن کیسے کم کر لیا اداکارہ نے بالآخر تجسس ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور بھارتی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں اس راز سے پردہ اٹھا ہی دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”میں نے جنک فوڈ کھانا چھوڑ دیا، میں نے جب نور فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا تو مصروفیت کے باعث ورزش چھوڑ دی۔ پھر میں نے خوراک کو الگ طرح سے دیکھنا شروع کیا اور ماں کے ہاتھ سے بنے مزے مزے کے کھانوں پر ہاتھ صاف کرتی لیکن جب جسم پران کا اثر دیکھا تو چھوڑ دیا۔

سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ لڑکیاں اداکاراؤں سے بہت متاثرہوتی ہیں اور انہیں زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنانے کی کوشش بھی کرتی ہیں، اس لیے میں بطوراداکارہ کبھی نہیں چاہتی کہ میری جانب سے لڑکیوں کو خاص طورپرصحت کے حوالے سےکوئی بھی غلط پیغام جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لڑکیاں زندگی میں کچھ کرنا چاہتی ہیں تو ان کے لیے خوش اور صحت مند ہونا بہت ضروری ہے۔

مزیدخبریں