کوالالمپور: مٹن گوشت کی آڑ میں کتے کا گوشت فروخت کرنے پر کوالالمپور ملائشیاءکے محکمہ خوراک نے دوپاکستانی ریسٹورنٹس پر چھاپہ مار کر وہاں سے گوشت کے نمونے حاصل کر لیئے ہیں ۔ ریسٹورنٹس کے پاکستانی مالکان کو نوٹس جاری ۔
تفصیلات کے مطابق ملائشین محکمہ خوراک کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ کوالالمپور میں واقع دو پاکستانی ریسٹورنٹس بار بی کیو ٹونائٹ اور لاہور ریسٹورنٹ اینڈ ہوٹل کتے کے حرام گوشت کو بکرے کے گوشت کا نام دے کر فروخت کر رہے ہیں جس پر ملائشین محکمہ خوراک نے ہفتے کے روز ریسٹورنٹس پر چھاپہ مار کر گوشت کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھیجوا دیئے ہیں۔
جبکہ محکمہ کی جانب سے ناقص خوراک اور صفائی کے ناقص انتظامات پر دونوں ریسٹورنٹس کے مالکان جی ایم سردار عبدالعزیز خان اور ملک صاحب کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ چھاپے کے دوران مذکورہ ریسٹورنٹس میں کام کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن امیگریشن کا چھاپہ سمجھ کر فرار ہوگئے تھے۔