میکسیکو سٹی: دو سال پہلے میکسیکو میںطالب علم اغوا کئے گئے تھے ،اب ان طالب علموں کے اغوا کے بارے میں دعوی کیا گیا کہ ان کے اغوا میں میکسیکو کی سرکاری فوج شامل ہے،یہ دعوی میکسیکو کے ایک سنئیر صحافی نے کیا ہے۔پہلے خدشہ ظاہر کیا رہا تھا کہ ان بچوں کے اغوا میں میکسیکو کی کرپٹ پولیس اور منشیات کے سمگر شامل ہیں۔
میکسیکو کے ایک سنئیر صحافی نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے،
کتاب کے آغاز ہی میں منشیات کے سمگلر کا انٹرویو شامل کیا گیا ہے جس میں اس اغوا کے ڈرامے کا پردہ چاک کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ کس طرح ایک منشیات کے سمگلر دو ارب مالیت کی ہیروین کی تلاش کا ٹاسک سرکاری فوجیوں کو دیا۔ یہ ہیروین دو بس کے اندر موجود تھی ان بسوں کو مذکورہ طالب علموں نے کرائے پر حاصل کیا بعد میں یہ طالب علم فوج کے ہاتھ لگ گئے جن کا آج تک کچھ پتا نہیں چلا