وزیر اعظم سچ بولتے تو کوئی ان سے استعفے کا مطالبہ نہ کرتا: نعیم الحق

02:25 PM, 26 Nov, 2016

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی گفتگو سے ان کے دل میں چھپا خوف جھلکتا ہے۔  سچ بول دیتے اور خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے تو کوئی وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ نہ کرتا۔

وزیر اعظم کے بیان پر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی گفتگو سے ان کے دل میں چھپاخوف جھلکتا ہے،وزیراعظم جن اقدامات کو اپنا کارنامہ بتاتے ہیں وہ ان کے فرائض کاحصہ اورمنصب کا تقاضا تھے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ مستعفی ہونے کیلئے نہیں تو کیا عوام نےوزیر اعظم کوجھوٹ بولنے اور قومی وسائل لوٹنے کیلئے ووٹ دیا؟

انہوں نے وزیراعظم پر الزام لگایا کہ جمہوری نظام کو جس انداز سے کمزور کیا اس کی مثال نہیں ملتی،نواز شریف نے ’’قانون کی حکمرانی‘‘ کی بجائے ’حکمرانوں کے قانون‘‘ کی سربلندی کیلئے پوری محنت کی۔

مزیدخبریں