پنجاب حکومت کھوکھلے نعروں کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی: قمر زمان کائرہ

01:28 PM, 26 Nov, 2016

لاہور: پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے اصل بیٹے واپس آگئے ہیں ۔صوبے میں بڑے بڑے منصوبوں کا نعرہ لگایا گیا لیکن ہوا کچھ بھی نہیں۔ پنجاب حکومت کھوکھلےنعرے لگارہی ہے۔

شاہدرہ میں کارکنوں سےخطاب کرتے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  بلاول کے 4 نکات نہ مانے گئےتوپیپلزپارٹی تحریک چلائےگی۔ پاکستان میں کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ہمارا کسان فصلیں جلانےپرمجبورہوگیاہے۔ پنجاب حکومت کےسستےتندوراورغریبوں کےلیےبستیاں کہاں گئیں۔

مزیدخبریں