وزیر اعظم سی پیک پر سیاسی رہنماؤں کو بلائیں ورنہ ملک کو نقصان ہوگا: پرویز خٹک

01:07 PM, 26 Nov, 2016

پشاور : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ  وزیر اعظم سی پیک پر جلد سیاسی رہنماؤں کو بلائیں ورنہ ملک کو نقصان ہوگا۔ آئینی طور پر اپنا حق مانگنا بھی آتا ہے اور لینا بھی جانتے ہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم نہیں،پانامہ لیکس کہتی ہے کہ کرپشن ہوئی ہے، 6 ماہ پہلے تک وزیراعظم کچھ اور کہتے تھے اب کچھ اور، شہزادے اچانک کہاں سے آ گئے۔ پاناما لیکس کا مسئلہ عدالت میں لے گئے ہیں۔

مزیدخبریں