چین کے صوبہ سینکیانگ سے مختلف محکموں کے نمائندوں کے وفود ہنزہ پہنچ گئے

12:38 PM, 26 Nov, 2016

ہنزہ: چین کے صوبہ کاشغر کے مختلف محکموں کے وفود گلگت بلتستان کے دورے کے لیے پاک چین سرحدی ٹاون سست پہنچ گئے۔ پاک چین سرحدی ٹاون سست میں ضلع ہنزہ کے اسسٹنٹ کمشنر شہریار خان نے استقبال کیا۔ چین سے آئے ہوئے وفود گلگت بلتستان حکومت اور ہوم ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان اور دوسرے محکموں سے ملاقات کرینگے۔
وفد کو سست میں ضلعی انتظامہ محکمہ پولیس اور کسٹم انتظامہ نے اپنے محکموں کے برائے میں بریفنگ دی۔ وفد کے اراکین کل سنٹرل ہنزہ میں سیاحتی مقامات کا دورہ کریں گے اور ضلعی انتظامہ کے ذمہ داروں سے بھی ملیں گے۔

مزیدخبریں