مظفرگڑھ: زمانے بدل گئے مگر جہالت کی روش برقرار ، ایک اور حوا کی بیٹی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی ۔مظفرگڑھ کی 14 سالہ بچی کو با اثرافراد نے اسلحہ کے زور پراغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بناڈالا ،جبکہ تشدد اور زیادتی کی ویڈیو بھی بنالی گئی۔انسانیت سوز واقعہ مظفر گڑھ میں پیس آیا جہاں غریب محنت کش کی 14 سالہ بیٹی با اثر افراد کی بگڑی اولاد کی ہوس کی نذر ہوگئی ۔ آٹھویں جماعت کی طالبہ سکول سے واپس گھر آرہی تھی کہ اسے بااثر وڈیرے کے بیٹے اور اس کے ساتھیوں نے اسلحہ کے زور پر اغواء کر لیا اورزیادتی کا نشانہ بنا یا۔
ملزمان زیادتی کی موبائل پر ویڈیو بھی بناتے رہے ۔لڑکی کے شور مچانے پر سفاک ملزمان نے اسے ڈنڈوں کے وار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ۔حالت غیر ہونے پر اسے نیم بیہوشی کی حالت میں گھر کے باہر پھینک دیا ۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔