گوجرانوالہ: طالبعلموں میں سول ڈیفنس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اسلامیہ کالج میں ایک کیمپ لگایا گیا جس میں طلبا کو ہنگامی حالات سے نمٹنے اور فائر فائٹنگ کی عملی تربیت دی گئی.
حالت جنگ ہو،دہشتگردی کا واقعہ یاقدرتی آفات سول ڈیفنس ہمیشہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے ہراول دستہ ثابت ہوا ہے. گوجرانوالہ کے طالب علموں کو اس کی افادیت سے روشناس کروانے کے لیے سول ڈیفنس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی شراکت سے گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں ایک ٹریئنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں طالب علموں کو بتایا گیا کہ ہنگامی حالات میں کس طرح ذخمیوں کو فسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد فوری ہسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے. ٹرئنگ کیمپ میں فائر فائٹنگ کے متعلق بھی طالب علموں کو تربیت دی گئی. شہری دفاع کے کیمپ میں ریموٹ کنٹرول بم ڈسپوزل روبوٹ کے بارے میں بھی طالب علموں کو بریفنگ دی گئی کہ یہ کس طرح اپنے ٹارگٹ کو پکڑنے کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کرتا ہے.
گوجرانوالہ: طالبعلموں میں سول ڈیفنس کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے اسلامیہ کالج میں کیمپ لگایا گیا
11:37 AM, 26 Nov, 2016