آرمی چیف کا ایئرہیڈکوارٹرز کا الواداعی دورہ

11:22 AM, 26 Nov, 2016

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف الوداعی دورہ پر ائیر ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے جہاں ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

نیو نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ائیر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا جہاں سربراہ پاک فضائیہ نے ان کا استقبال کیا اور مضبوط ملکی دفاع کیلئے آرمی چیف کی کوششوں کو سراہا۔

ان کا کہا تھا کہ دونوں مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں مل کر کام کیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پی اے ایف کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔مسلح افواج کے روابط وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔

مزیدخبریں