ماسکو :ر وس کے وزیر خارجہ سرگے لوروف یکم دسمبر کو ترکی کا دورہ پر کریںگے۔انھوں نے گزشتہ سال 24 نومبر کو طیارے کو مار گرانے کے واقعے کے بعداپنے اس دورے کو منسوخ کر دیا تھا۔روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زحارووا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ لوروف ترک روس سٹریٹیجک پلانگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے یکم دسمبر کو انطالیہ جارہے ہیں۔
انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ ترک ایف سولہ قسم کے طیاروں کی طرف سے روسی سخوئی۔ 24 طیارے کو مار گرانے کے بعد وزیر خارجہ پہلی بار ترکی کے دورے پرجا رہے ہیں۔
ان کے دورے کے دوران علاقائی اور عالمی مسائل،شام کی صورتحال اور دہشت گردی کیخلاف جدوجہد جیسے موضوعات کا جائزہ لیا جائے گا۔ روس ترکی کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا خواہشمند ہے لیکن اس کے لیے وقت درکار ہے۔
روس کے وزیر خارجہ ترکی کا اہم دورہ کریں گے
11:08 AM, 26 Nov, 2016