مہمند ایجنسی: مہمند ایجنسی میں ایف سی کیمپ پردہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں خود کش حملہ آور ہلاک کردیے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 14زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند ایجنسی میں ایف سی کیمپ پر چار خودکش حملہ آور داخل ہوئے جنہوں نے مسجد میں حملہ کرنے کی کوشش کی جہاں متعدد ریکروٹس نماز کیلئے موجود تھے۔ حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ سے چاروں دہشتگرد مارے گئے ۔ اس دوران 2ایف سی اہلکار بھی شہید ہوئے جبکہ 14 زخمی ہیں ۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے حملہ آوروں کا گھیراؤ کرکےا اور انہیں مسجد سے باہر ہی روک دیا گیا۔ زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔