لاہور:پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں تیز کردیں۔قومی ایئرلائن پاکستان سے برطانیہ ہفتہ وار 22پروازیں آپریٹ کرے گی۔
لندن ،مانچسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹ پر ان فلائٹ کیٹرنگ سروسز کے لیے ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں۔مانچسٹر ائیرپورٹ پر ہفتہ وار 9پروازوں کے لیے 6500 میل پیک کی سروس کے لیے بھی خدمات حاصل کرنے کے لئے ٹینڈر جاری کردیا گیا۔
لندن ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 10پروازوں کے لیے تھرڈ پارٹی سروس کی خدمات کے لیے بین الاقوامی تجربہ کار کمپنیوں سے درخواست طلب کی گئیں ہیں۔ برمنگھم سٹیشن کے لیے بھی پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن سے قبل فوڈ سروس کی خدمات کے لئے ٹینڈر جاری کردیا برطانیہ میں رجسٹرڈ کمپنیوں سے 27جون 2024 تک درخواستیں طلب کرلیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت ملنے کے لیے پر امید ہے فلائٹ آپریشن کی اجازت سے قبل تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔